صدرمملکت کا ملک میں آن لائن تعلیم کی ترویج میں اضافے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آن لائن تعلیم کی ترویج میں اضافے کی ضرورت پر زور ہوئے کہاکہ آن لائن تعلیم نے وبائی امراض کے دوران طلبا ء کا وقت ضائع ہونے سے بچایا ،یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق اور ترقی پر توجہ دیں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گریجویٹس پیدا کریں۔جمعرات کوصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وائس چانسلر نے اعلی تعلیم کے فروغ میں قائد اعظم یونیورسٹی کے کردار پر بریفنگ کیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ملک میں آن لائن تعلیم کی ترویج  میں اضافے کی ضرورت پر زور ہوئے کہاکہ آن لائن تعلیم نے وبائی امراض کے دوران طلبا کا وقت ضائع ہونے سے بچایا، یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق اور ترقی پر توجہ دیں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گریجویٹس پیدا کریںجبکہ صدر نے طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔