پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے بڑے سائبر حملے کا پتہ لگا لیا ہے،آئی ایس پی آر

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے بڑے سائبر حملے کا پتہ لگا لیا ہے،آئی ایس پی آر

بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں سرکاری حکام اورفوجی اہلکاروں کے ذاتی فون ہیک کررہی تھی

سائبر سیکورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا

راولپنڈی(ویب ڈیسک )پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے بڑے سائبر حملے کا پتہ لگا لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں سرکاری حکام اورفوجی اہلکاروں کے ذاتی فون ہیک کررہی تھی ۔ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں۔پاکستانی فوج ایسے سائبر حملو ںکو ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھارہی ہے ۔ سائبر سیکورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا ۔ سائبر سیکورٹی بڑھانے کیلئے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

am-auz-aw

#/S