آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ

آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ

مالی سال 2019ـ20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1302.73 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا

کراچی(صباح نیوز) ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019ـ20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1302.73 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018ـ19ء  کے مقابلے مین 18.56 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018ـ19ء میں آئی ٹی خدمات کی برمدات سے ملک کو1098.794 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔کمپوٹرسروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال میں۔کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو 998.630 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، پیوستہ مالی سال میں کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو825.900 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔