استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 86 برس بعد نماز جمعہ کی ادائیگی.. روح‌ پرور مناظر

President-recites-verses-of-the-Holy-Quran-in-his-beautiful-voice

انقرہ: () استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کے لیے لوگ صبح سویرے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے، خطبہ جمعہ اور دعا کے دوران‌ روح‌ پرور مناظر دیکھے گئے۔

لوگوں نے ترک صدر اور عثمانی خلیفہ کی تصاویر والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ اس تاریخی موقع پر وبا سے بچنے اور سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دس جولائی کو ترکی کی سب سے اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔