پیمرا کا بھارتی مواد نشر کرنے والے چینلز کیخلاف فوری ایکشن لینے کا حکم

پیمرا کا بھارتی مواد نشر کرنے والے چینلز کیخلاف فوری ایکشن لینے کا حکم

بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،محمد سلیم بیگ

، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی ہدایت

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی)پیمر(محمد سلیم بیگ نے بھارتی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔پشاور میں پیمرا کے ذیلی دفتر میں چیئرمین پیمرا  محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔چیئرمین پیمرا نے ہدایت کی کہ بھارتی مواد اور فحش مواد نشر کیے جانے کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے، فحش مواد چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ریجنل آفس خیبر پختونخوا (ساوتھ)ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں چھاپے مارے اور مختلف کیبل آپریٹرز کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور بھارتی مواد نشر کرنے پر آلات قبضے میں لے لیے۔