گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اگلے 5 سے 7 سال کے دوران کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

واشنگٹن (صباح نیوز)گوگل نے بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ۔گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا۔ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت اگلے 5سے 7سال کے دوران یہ کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.