عدلیہ مخالف توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس: تاخیر سے ایکشن لینے پر عدالت برہم

اسلام آباد:  عدلیہ مخالف توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے تاخیرسے ایکشن لینے پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے معاملے پر اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرنے کی ہدایت کر دی۔

مولانا افتخار الدین مرزا کی وکیل نے دوران سماعت بتایا کہ ان کے موکل خود عدالت آئے لیکن پولیس نے حراست میں لے لیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پولیس نے کیوں پکڑ لیا، مولانا صاحب کو بلالیں۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور مولانا افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔