اب ہمارے ٹویٹ بول سکیں گے؟ نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا

کیلیفورنیا:  معروف سماجی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لکھنے کے بجائے اپنی آواز کے ذریعے دوسروں تک پیغام پہنچا سکیں گے۔

لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ فیس بک کے برعکس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ایسی سوشل میڈیا ایپ ہے جس کے فیچرز محدود رہتے ہیں۔ بعض صارفین اپنے احساسات اور خیالات کے اظہار کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے طے شدہ حد سے خوش نہیں۔

وائس ٹویٹ یں 140 سیکنڈز تک اپنی آواز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ بات مکمل نہ کر سکے تو یہ فیچر خود بخود متعدد ٹویٹس بنا دے گا اور اسے تھریڈ کی شکل میں شیئر کیا جا سکے گا۔ جب آپ کی بات ختم ہوجائے تو آپ اس ٹویٹ کو بٹن دبا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

لوگ آپ کی ٹویٹ اپنی ٹائم لائن پر بالکل اس طرح دیکھ سکیں گے جیسی کوئی عام ٹویٹ دیکھ پاتے ہیں۔ کمپنی نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ اینڈرائیڈ کے صارفین کب اور کیسے بولتے ٹویٹ کر سکیں گے۔