یونیورسٹیز میں قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹی فکیشن

پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری, پنجاب کی جامعات میں قرآن مجیدکو ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی

گور نر پنجاب ویونیورسٹیز کے چانسلر چوہدری محمدسرور نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مشاورت کے ساتھ قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ یونیورسٹیز میں پڑ ھانے کا اعلان کیا

لاہور (صباح نیوز)پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری۔ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجیدکو ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب ویونیورسٹیز کے چانسلر چوہدری محمدسرور نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مشاورت کے ساتھ قر آن پاک ترجمعہ کے ساتھ یونیورسٹیز میں پڑ ھانے کا اعلان کیا جسکے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جار ی کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی ۔پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو تر جمہ کیساتھ قرآن پڑ ھائیں گے اور طلبہ کے لیے اس لیکچرار میں شر کت کر نا اتنا ہی لازمی ہوگا جتنا دیگر لیکچرار میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹیز میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔            گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس بارے میںمزید کہا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی ۖ پر نازل ہواہم پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن پاک کو معنی کے ساتھ طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ وہ اس سے رہنمائی لے کر ایک اچھا انسان بن سکیں۔گورنر نے کہا کہ ہم نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سر براہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جنہوں نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام امور کو فائنل کیا جسکے بعد آج الحمد اللہ اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت تمام وائس چانسلرز کا شکر یہ ادا کرتاہوں کہ جنہوں نے اس نیک کام میں میرا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اچھا ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان یا اچھا عالم بننے کے لیے اچھا انسان بننا ضروری ہے ا ور اچھا انسان اس وقت بن سکتا ہے جب اچھی باتیں سیکھی جائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب یونیورسٹیز میں ہمارے نوجوان قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑھنے سے بھر پور راہنمائی حاصل کر کے ایک اچھے انسان بن سکیں گے۔