وفاقی بجٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 20 ارب روپے کی رقم مختص

وفاقی بجٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 20 ارب روپے کی رقم مختص

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال  2020-21  میں انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے شعبے کے لئے20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے،قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ  امرجنگ ٹیکنالوجی اور نالج اکانومی کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی اداروں کی صلاحیت اور گنجائش کو بڑھانا اشد ضرورت ہے، مزید برآں ای گورننس اور آئی ٹی کی بنیاد پر چلنے والی سروسز، 5 جی سیلولر سروسز کے آغاز پر حکومت کی توجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان شعبوں میں منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کیمیکل، الیکٹرانک، پروسیجن ایگری کلچرل کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا اور آر این ڈی کا صنعت کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے گا۔