دراز اور ایچ بی ایل کے مابین تذویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

کراچی(صباح نیوز)دراز اور ایچ بی ایل نے ایس ایم ایز کو دراز پر اپنی آن لائن شاپس کے قیام اور اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایچ بی ایل کے وسیع بینکاری حل کے حصول کی دعوت دیتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی ترقی کو فعال بنانے کے لئے تذویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک اور ایس ایم ای سیگمنٹ میں ایک لیڈر ہے جبکہ دراز ملک کا معروف ای کامرس پلیٹ فارم ہے۔ شراکت داری کا حصہ بنتے ہوئے ایچ بی ایل اپنے ایس ایم ای کلائنٹس کو دراز پر اپنے آن لائن کاروباروں کے قیام کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، اس طرح کاروباری اور مالی تعاون حاصل کرنے کیلئے پلیٹ فارم حال ہی میں شروع کردہ دراز ہمقدم پروگرام کے تحت سہولیات پیش کر رہا ہے۔ ہمقدم پروگرام میں مئی اور جون کے لئے کمیشن فیس سے استثنیٰ، دراز یونیورسٹی پر مفت تعلیمی تعاون اور تربیت، ایکسپریس سائن اپس، ایس ایم ای کاروبار کی ترقی کیلئے فری مارکیٹنگ اور ایک روز کے اندر اپنی آن لائن شاپس کا قیام شامل ہیں۔ 500 سے زائد شہروں، قصبوں اور اضلاع میں اپنے آن لائن ریٹل فٹ پرنٹ اور ملک بھر میں پانچ ملین سے زائد ماہانہ متحرک صارفین کے ساتھ دراز ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے اور آن لائن ریٹیل کی جانب ان کی منتقلی میں سہولت کیلئے منفرد پوزیشن میں ہے۔ ایچ بی ایل کی قومی موجودگی، سب سے بڑے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، وسیع مالیاتی حل اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ساتھ مل کر یہ شراکت داری ایس ایم ایز کے لئے ملک بھر میں لاکھوں صارفین تک رسائی حاصل کرنے، مصنوعات کے لئے ان کی طلب میں اضافہ اور کاروبار کی ترقی میں سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع پیش کرتی ہے۔ شراکت داری کا مقصد طویل عرصہ کیلئے قومی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ راز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہا کہ ایچ بی ایل اور دراز کی ایک متمول تاریخ ہے اور اس نے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔ ایچ بی ایل کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تسلسل میں ہم اپنے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیلر بیس میں اسی سطح کی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ دراز میں ہم اس مشکل وقت کے دوران پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، اس ترقی کو ممکن بنانے کے لئے ایس ایم ایز کی طرح یہاں کوئی شعبہ نہیں ہے۔ اس مقصد کے لئے کام کرنے پر ایچ بی ایل کے ساتھ ہمیں ہاتھ ملانے پر فخر ہے۔ ایچ بی ایل کے ہیڈ کنزیومر، رورل اینڈ بزنس بینکنگ عامرقریشی نے دراز کے ساتھ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کی وسیع تر آبادی کو فائدہ مند روزگار کی فراہمی کیلئے ایس ایم ای ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ ایس ایم ایز سے تعاون کیلئے دراز کے ساتھ ہماری توسیع شدہ شراکت داری اس اہم معاشی شعبہ کیلئے ہمارے عزم کے مطابق ہے۔ مالیاتی شمولیت کے لئے ایچ بی ایل نے ٹیکنالوجی پر مبنی حل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہم دراز کے ساتھ مستقل بنیادوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

#/S