سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا 3 گنا زیادہ استعمال

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا 3 گنا زیادہ استعمال
سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار55.71 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگئی
کورونا بحران سے قبل سعودی عرب میں نیٹ کا فی کس خرچ 600 میگا بائٹ یومیہ تھا جو عالمی تناسب کا دگنا ہے

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب کے تیز رفتار انٹرنیٹ والے ملکوں میں 10ویں نمبر پر آنے کے بعد شہریوں میں انٹر نیٹ کی طلب بھی بڑھ گئی  اور اس کے استعمال میں 3گنا اضافہ ہوا ہے۔ غیرملکی  خبررساں ادارے   کے مطابق  سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار55.71 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگئی ،کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کی غرض سے نافذ لاک ڈائون کے بعد انٹرنیٹ کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،سعودی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ کورونا بحران سے قبل سعودی عرب میں نیٹ کا فی کس خرچ 600 میگا بائٹ یومیہ تھا جو عالمی تناسب کا دگنا ہے۔mk