امجد مصطفی ملک نے نجی موبائل کمپنی کو غیر قانونی طور پر 4 جی کا لائسنس دلوایا نیب

نیب نے 4جی موبائل سروس کرپشن کے مقدمہ میں نامزد ملزم امجد ملک کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
امجد مصطفی ملک نے نجی موبائل کمپنی کو غیر قانونی طور پر 4 جی کا لائسنس دلوایا
4 جی سروس کیلئے نیلامی میں حصہ لیے بغیر قومی خزانے کو 516 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 18 دسمبر 2019 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا

اسلام آباد (صباح نیوز ) نیب نے 4جی موبائل سروس کرپشن کے مقدمہ میں نامزد ملزم امجد ملک کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 18 دسمبر 2019 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امجد مصطفی ملک نے نجی موبائل کمپنی کو غیر قانونی طور پر 4 جی کا لائسنس دلوایا4 جی سروس کیلئے نیلامی میں حصہ لیے بغیر قومی خزانے کو 516 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا،درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملزم کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے اورنیب انکوائری کے دوران ملزم کو ہارڈشپ کے بغیر ضمانت دینا غیر قانونی ہے۔