خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاڈیوائسزپر بھی موبائل بینکنگ ایپ کا آغاز

کراچی:خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاڈیوائسزپر بھی موبائل بینکنگ ایپ کا آغاز

android صارفین کواب گھر بیٹھے ہر طرح کے لین دین کے ساتھ ساتھ غیر لین دین کی سہولیات بھی مہیا ہوں گی۔صدر غالب نشتر

کراچی(صباح نیوز)کووڈ19  وبائی مرض کے دوران صارفین کو خدمات فراہم کرنے اور روزمرہ کی لین دین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک جدید حل پیش کرنے پر مستقل طور پر کام کر رہا ہے۔ آن لائن بینکنگ کو صارفین کے لئے آسان بنانے کے لئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اب android ڈیوائسزپر بھی موبائل بینکنگ ایپ کا آغاز کر رہا ہے۔خوشحالی موبائل بینکنگ ایپ میں متعدد خصوصیات شامل ہیں جن میں ڈپازٹ اور لون اکاؤنٹ تک آسان رسائی، ٹرانزیکشن کی تفصیلات اور اسٹیٹمنٹ ڈاؤن لوڈ کی سہولت، کریڈٹ کارڈ کے بلوں کی ادائیگی، یوٹیلیٹی بل، موبائل ٹاپ اپ، پوسٹ پیڈ بل، سرکاری ادائیگی، قر ض کی ادائیگی وغیرہ شامل ہے اس کے علاوہ یہ آپ کو دوسرے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ لاگ ان، لاگ آؤٹ اور مالی لین دین، برانچ لوکیٹر تک رسائی، چیک بک ،بینکرز چیک کے لئے درخواست اور ایس ایم ایس الرٹس بھی ایپ پر دستیاب ہیں۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ” اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ہمارے موبائل ایپ کی دستیابی کا مقصد تمام صارفین کو بغیر کسی تاخیر کے آسان بینکنگ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ صارفین کواب گھر بیٹھے ہر طرح کے لین دین کے ساتھ ساتھ غیر لین دین کی سہولیات بھی مہیا ہوں گی تاکہ وہ ان حالات میں سماجی فاصلے کی مشق پر عمل پیرا ہو سکیں”۔صارفین خوشحالی بینک کے نام سے پلے اسٹور پر ایپ تلاش کرسکتے ہیں اور اپنے موبائل یا ٹیبلٹس پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے خوشحالی انٹرنیٹ بینکنگ کو متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین کو مالی سہولیات تک محفوظ اور آسان رسائی حاصل ہوسکے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے صارفین کو بینکاری خدمات فراہم کرنا جاری رکھا ہے جبکہ اپنی برانچزپر حفاظتی اقدامات نافذ کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ 2000 میں قائم کیا گیا،خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں پیش پیش ہے۔
#/S