پی ٹی سی ایل سابق قبائلی اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کو بہتر بنائے گا، پی ٹی اے

اسلام آباد(صباح نیوز)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے پی ٹی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ کے پی کے کے سابقہ فاٹا اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو آن لائن تعلیم اور دیگر ویب بیسڈ سروسز کے حوالے سے سہولیات میسر آسکیں۔چونکہ پی ٹی سی ایل پہلے ہی سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں فکسڈ لائن وائس اور ڈیٹا خدمات مہیا کررہا ہے، لہذا براڈ بینڈ سے متعلق عوام کی ضروریات مختصر وقت میں پورا کی جا سکیں گی۔ اس سے نہ صرف کے پی کے ضم شدہ اضلاع میں طلبا کے آن لائن تعلیم کے حصول کے مسائل حل کئے جا سکیں گیبلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عام لوگوں کے ذریعہ آن لائن بزنس پلیٹ فارم بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔