عوام کاڈیٹا چرانے کی کوششیں تیزکردیں

کروناوائرس کی وبا کی آڑ میںآن لائن انڈر ورلڈ بھی سرگرم ہوگیا،عوام کاڈیٹا چرانے کی کوششیں تیزکردیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انیٹرنیٹ صارفین کو خبردار کر تے ہوئے نامعلوم میل نہ کھولنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)کروناوائرس کی وبا کی آڑ میںآن لائن انڈر ورلڈ بھی سرگرم ہوگیاعوام کاڈیٹا چرانے کی کوششیں تیزکردیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انیٹرنیٹ صارفین کو خبردار کر تے ہوئے نامعلوم میل نہ کھولنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کوانفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے بتایاگیاکہ کرونا وائرس کی وبا  کی آڑ میں مجرمانہ ذہینیت  کے لوگ بھی انٹرنیت پر متحرک ہوگئے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انیٹرنیٹ صارفین کو خبردار کر دیا ہے  ہیکرز کورونا وائرس کے باعث وسیع پیمانے پر آن لائن سرگرمیوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں این آئی ٹی بی صارفین کو کورونا وائرس سے جنگ کیلئے ملک گیر فوج کی تعیناتی کی ای میل بھیج رہے ہیں  ہیکرز میل کے ذریعے صارفین کو  ویئر بھیج رہے ہیں آن لائن صارفین سائبر سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کر لیں غیر متعلقہ افراد کی ای میلز لنکس نہ کھولے جائیں۔