پی ٹی سی ایل اور یوفون کی جانب سے سیلز اینڈ سروس سینٹرز بند کرنے کا اعلان

عوامی صحت کے بہترین مفاد می پی ٹی سی ایل اور یوفون کی جانب سے سیلز اینڈ سروس سینٹرز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز) صحت عامہ کے بہترین مفاد میںپی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان بھر میںکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے  واقعات کی وجہ سے 31  مارچ  2020  تک  ملک بھر میں سیلز اینڈ سروس سینٹرز اور جوائنٹ شاپس بند کر دیئے ہیں۔صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صارفین کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ہم پی ٹی سی ایل صارفین کو پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل چینلز جیسے پی ٹی سی ایل ویب سائٹ،  [email protected]، کمپلینٹ  رجسٹریشن، سیلف کیئر پورٹل، پی ٹی سی ایل ٹچ ایپ اور آن لائن ڈیجیٹل بل کی ادائیگی کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں۔ یوفون صارفین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے، ڈیجیٹل سروسز میں یوفون ویب سائٹ،  [email protected]  ،  ما ئی یو فون ایپ، یوپیسا ، آن لائن بینکنگ سروسز، موبائل فنانشل سروسز، ریٹیلرز اور اے ٹی ایم مشینیں بھی دستیاب ہیں۔سماجی دوری اور ہموار مواصلات کو فروغ دینے کے لئے ہم صارفین کو ان کی سہولت کے لئے دونوں کمپنیوں کی پیش کردہ ڈیجیٹل خدمات کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ پی ٹی سی ایل کے صارفین کسی بھی مدد کے لئے 1218 پر کال کرسکتے ہیں۔ یوفون کے صارفین موبائل سے  333   اور لینڈ لائن سے0331-1333-100    پر کال کرسکتے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے ہیلپ لائن نمبر صارفین کی جانب سے کسی درخواست یا سوال کی صورت میں ہفتے بھر اور   24   گھنٹے دستیاب اور میسر ہیں۔ صارفین کی ضروریات کا خیال رکھنے وا لے ادارے ہونے کی حیثیت سے صارفین، ایمپلائز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ، حفاظت اور بہبود و بہتری دونوں کمپنیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔