وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی

وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی
5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرکرائی
پورٹل پر91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ،
لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پررجسٹر ہیں۔

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی ، 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے  بھی رجسٹرکرائی ہیں پورٹل پر91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ، 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پررجسٹر ہیں۔سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے مثر نظام بن گیا، وزیراعظم آفس نے بتایا سٹیزن پورٹل پر91 فیصد سیزائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا، زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلبا، 34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم ،14 ہزار 437 اساتذہ ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج میں سے شامل ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق 8 ہزار 816 ڈاکٹرز،6 ہزار 841 سماجی کارکن، 46 ہزار 16 وکلا ، 29 ہزار 90 سینئر سٹیزن ،26 ہزار 15 سیاسی کارکن،2 ہزار 309 صحافی اور ایک ہزار 695 این جی اوز میں کام کرنے والے بھی رجسٹر ہیں۔وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ پورٹل پر16 لاکھ 53 ہزار 45 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 15 لاکھ 52 ہزار 529 شکایات اندرون ملک ، 94 ہزار 880 شکایات بیرون ملک سے اور 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرکرائی