انٹرنیٹ بندش، عالمی معیشت کو گزشتہ برس 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان

انٹرنیٹ بندش، عالمی معیشت کو گزشتہ برس 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے غیر ملکی رپورٹ
انٹرنیٹ بندش میں مقبوضہ جموں کشمیر بھی شامل ہے جہاں گزشتہ برس05 اگست سے انٹرنیٹ بند ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش کے باعث بھارت کو مجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے
لندن(کے پی آئی) ایک عالمی تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ اب ہر شعبہ زندگی کے لیے  ناگزیر ہو گیا ہے۔ دنیا میں  انٹرنیٹ کی جان بوجھ کر معطلی سے عالمی معیشت کو گزشتہ برس 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق عالمی تحقیقی فرم ٹاپ ٹین وی پی این ڈاٹ کام  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی جان بوجھ کر معطلی سے عالمی معیشت کو گزشتہ برس 8 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں 2019 کے دوران پوری دنیا میں انٹرنیٹ شٹ ڈائون کے معاشی اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ فرم نے 2019 میں دنیا بھر میں 18ہزار 2سو 25 گھنٹے انٹرنیٹ شٹ ڈائون کا سراغ لگایا ہے۔انٹرنیٹ بندش میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے جہاں گزشتہ برس05 اگست سے انٹرنیٹ بند ہے۔محققین نے انٹرنیٹ کی بندش کے باعث بھارت کو مجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے تاہم اصل اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔
#/S