مقبوضہ کشمیر: دربگام میں سرچ آپریشن ، 2افراد شہید

مقبوضہ کشمیر: دربگام میں سرچ آپریشن ، 2افراد شہید

سرینگر(صباح نیوز)جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام پریچھار گاوں میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم میں 2افراد شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی، سکیورٹی فورسز اور سی آر پی ایف نے دربگام پریچھار گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔جس میں فائرنگ کے دوران دو افراد شہید ہوئے۔اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں بھی فورسز کی فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
#/S