جرمن چانسلرکا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

جرمن چانسلرکا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار
کشمیر کی موجودہ صورتحال اسی طرح نہیں چل سکتی، انگیلا میرکل
جرمنی کی خواہش ہیکہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر ایک پرامن حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں،میڈیا سے گفتگو

نئی دہلی (صباح نیوز)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لوگوں کے لیے موجودہ حالات ناپائیدار اور نا مناسب ہیں۔ پانچویں جرمن بھارتی حکومتی مشاورتی سمٹ کے بعد نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چانسلر میرکل نے کہا کہ ہم عدم استحکام اور تنا ومیں کمی کے لیے کوشش کر رہے ہیں،جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے حالات غیر مستحکم، ناپائیدار اور نامناسب ہے اور اب اس کشیدگی اور تناو کو ختم ہونا چاہیئے، ہم عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال اسی طرح نہیں چل سکتی۔ اور جرمنی کی خواہش ہیکہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر ایک پرامن حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں۔ نئی دہلی میں میرکل نے صحافیوں کو اس حوالے سے مزید بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تفصیلی موقف بھی سننا چاہتی ہیں
#/S