مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد وہاں کی صورتحال دھماکہ خیز ہے سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد وہاں کی صورتحال دھماکہ خیز ہے
مقبوضہ جموں و کشمیر کی  دھماکہ خیز صورت حال میں لاواکسی بھی وقت پھٹنے کا خطرہ ہے 
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ 
ہانگ کانگ(کے پی آئی)ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں کہاہے کہ5اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد وہاں کی صورتحال دھماکہ خیز ہے اور لاواکسی بھی وقت پھٹنے کا خطرہ ہے۔ مضمون میں کہاگیا کہ مقبوضہ علاقے میں عام شہریوں کے لیے زندگی نارمل نہیں ہے۔ اخبار نے لکھا کہ کشمیری صحافیوں میں بے بسی، خوف اور ناامیدی پائی جاتی ہے۔دریںا ثنا کشمیر میں مسلسل لاک ڈائون کے خلاف نئی دہلی میں جنتر منترکے مقام پر سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی رضامندی کے بغیر جموںوکشمیر کے مستقبل کے بارے میں کوئی اقدام نہ کیا جائے۔ انہوں نے علاقے میں 5اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔