پشاور اورملتان میں مزید دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

پشاور اورملتان میں مزید دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے

اسلام آباد(صباح نیوز)گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے ساتھ مل کرپشاور  اور ملتان میں دوکامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس کو پکڑ لیا۔پہلا چھاپہ پی ٹی اے زونل دفترپشاورکی ٹیم نے ایف آئی اے کے ساتھ ملکرپشاور میں مارا جس میں ایک ایس آئی پی سرور، ایک براڈ بینڈ کنکشن، یو پی ایس اور چار بیٹریاں قبضے میں لے لی گئیں۔غیر قانونی گرے ٹریفکرز کے خلاف دوسرا کامیاب چھاپہ ملتان میں  ماراگیا ۔ جس میں  چار گیٹ ویز، دو ٹی پی لنک رائوٹرز،دو مو بائل ڈیوائسز، دو انٹر نیٹ ڈیوائسز ،اور  220 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں  اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔