بھارت کشمیر کا محاصرہ اٹھا لے ، انضمام کا فیصلہ واپس لے ….لیبر پارٹی

لندن:لیبر پارٹی نے کشمیر کے حوالے سے قرار داد پاس کر لی
بھارت کشمیر کا محاصرہ اٹھا لے ، انضمام کا فیصلہ واپس لے
قرارداد منظور ہونے پر آگ بگولہ ہو کر بھارتی مشن نے لیبرپارٹی کے سالانہ ڈنر میں شرکت منسوخ کردی
ندن(کے پی آئی )برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی نے Brightonمیں اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران ایک قرار داد پاس کی جس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ جموں وکشمیر میںمداخلت کرے ۔ قرار داد میں دہائیوںپرانے تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے جموںوکشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری پر زور دیا گیا۔   قرار داد میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔۔ ارکان کا کہنا ہے کہ وادی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ قرارداد منظور ہونے پر آگ بگولہ ہو کر بھارتی مشن نے لیبرپارٹی کے سالانہ ڈنر میں شرکت منسوخ کر دی ہے۔کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں متقفہ قرارداد کو منظور کیا گیا۔ ارکان نے دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کرے۔ کشمیریوں پر لگائے گئے پہروں کو اب ختم کیا جائے۔ وادی کے عوام کو حق خودارادیت دے تا کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ اپنے مستقبل کا کیا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔مواصلاتی نظام پر پابندی اور سیاسی رہنماں کی گرفتاری پر بھی بھارتی حکومت پر تنقید کی گئی۔ لیبر پارٹی کی اس قرارداد پر برطانیہ میں بھارتی مشن اس قدر آگ بگولہ ہوا کہ نے سیاسی جماعت کا ڈنر تک منسوخ کر دی