اشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔ صدر ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کی پیش کش، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے، کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے، مسئلے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔