کشمیری  تارکین وطن کابھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے  زبردست احتجاجی مظاہرہ 

 کشمیری  تارکین وطن کابھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے  زبردست احتجاجی مظاہرہ 
بھارتی ظلم وجبر کے خلاف مظاہرے کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ اور دختران کشمیر برطانیہ نے کیاتھا
 محمد غالب، راجہ فہیم کیانی،  دختران کشمیر کی چیئر پرسن زبیدہ خان شاہنواز حیدر، اعظم فاروق کا خطاب
برمنگھم(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور بھارتی  ظلم وجبر کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ اور دختران کشمیر برطانیہ  کے  زیر اہتمام بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے  زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کے پی آئی کے مطابق  مظاہرے میں  مردوں کے ساتھ ساتھ  بڑی تعداد میں خواتین اور ، بچوں   نے  شرکت کی ۔بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی ۔ مظاہرے میں بھارت کو دہشت دگرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ،کشمیریوں کا قتل عام بند کیا  جائے۔ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے، چھین کے لیں گے آزادی  کے نعرے لگائے گے۔ مظاہرین نے  مختلف کتبے اور بینرز آٹھا رکھے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ   انسانی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،  دختران کشمیر کی چیئر پرسن زبیدہ خان شاہنواز حیدر، اعظم فاروق، چوہدری محمد شکیل، صاحب زادہ فاروق القادری، چوہدری محمد آمین، نجیب افسر، حافظ محمد ادریس،  چوہدری افتاب،، رانا ربنواز ،غضنفر محمود نے بھی شرکت کی ۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل کرفیو ہے ، کشمیر کو جیل میں تبدیل  کیا  گیا ہے ،  باہر سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا یہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج اور مودی کے غنڈوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے کہ وہ قتل عام جارہی رکھیں۔ اقوام عالم کی  خاموشی   سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت کو حکمرانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ جتنا ظلم کر لیں کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے  بھارت کو آخر کشمیر سے نکلنا  ہوگا  ۔ بھارت کے مظالم  کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جارہی رہیں گے۔ زبید خان نے کہا کہ  بھارت جیسے قاتل اور انسانیت کے دشمن ملک کو دہشتگرد قرار دینا چاہئے ۔ نریندر مودی جس راستے پر چل رہا ہے اس سے تباہی اور بربادی ہوگی۔  کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں  اور بھارت کو پوری دنیا میں ذلیل و خوار کیا جائے گا۔