عمران خان کو محمد بن سلمان  کا   فون،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان  کا   فون،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم  نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال سے  آگاہ کیا

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا اور اس دوران دونوں رہنمائوں نے  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال سے شہزادہ  محمد بن سلمان کو آگاہ کیا۔