کشمیر , غیر قانونی اقدام پر بھارت کے اندر مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں

  کشمیر بارے غیر قانونی اقدام پر بھارت کے اندر مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قید کر دیا گیا،کمیونسٹ پارٹی

کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر آئینی طریقے سے ختم کی گئی۔۔۔ پرینکا گاندھی
بھارت کے 100ویں یوم آزادی پر کشمیر اس میں شامل نہیں ہوگا، ‘ایم ڈی ایم کے’
کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل جائے گا ، کانگریسی رہنما
نئی دلی(صباح نیوز) کشمیر بارے غیر قانونی اقدام پر بھارت کے اندر مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچھورے نے کہا ہے کہ کشمیریوںکو اپنے ہی گھروں میں قید کر دیا گیا ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو خبر دار کیا کہ جموںوکشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔  سیتا رام نے جنہیں ایک اور پارٹی رہنما کے ہمراہ 9اگست کو سرینگر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ایک بیان میں کہا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر کے اپنی پارٹی ساتھیوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی علاقے میں محصور کر دیا گیا اور وہ ان کے بارے میں فکر مند ہیں۔دریں اثنا تامل  ناڈر اور دیگربھارتی ریاستوں میں سرگرم ایک سیاسی جماعت ” ایم ڈی ایم کے”نے کہا ہے کہ کشمیر اگلے تیس برسوں تک کشمیر بھارت میں شامل نہیں ہوگا۔ ” ایم ڈی ایم کے”کے سربراہ Vaikoنے چنائی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جب بھارت اپنا 100واں یوم آزادی منا رہا ہو گا تو کشمیر بھارت میں شامل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر کو کیچڑ میں لت پت کر دیا ہے ۔Vaikoنے مزید کہا کہ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر کانگریس پر تیس فیصد تنقید کی ہے جبکہ بی جے پی کو ستر فیصد تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ادھر کانگریس کے سینئر رہنما Digvijaya Singhنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈئول کو خبردار کیا ہے کہ انکی بلا سوچی سمجھی کارروائیوں کے نتیجے میں کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چل جاتا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے دفعہ 370منسوخ کر کے خود کو آگ میں ڈالا ہے۔ سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی نے محض اس وجہ سے دفعہ 370کو منسوخ کیا کیونکہ کشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے ۔

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر آئینی طریقے س

ختم کر دی گئی ہے۔   پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے علاقے امبہا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے کشمیرکی حصوصی حیثیت ختم کی گئی وہ سراسر غیر آئینی اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کاموں کیلئے کچھ اصول و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے جو نہیں کیا گیا