پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کوکاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعد مندی 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کوکاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعد مندی
کے ایس ای100انڈیکس32400،32300اور32200پوائنٹس کی حدوں سے گرگیا
مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس343.13پوائنٹس کمی سے32103.27پوائنٹس پر بندہوا

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںرواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوکاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعد بدترین مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس32400،32300اور32200پوائنٹس کی حدوں سے گرگیا،78.38فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہکاروباری حجم گذشتہ روزجمعرات کی نسبت36.29فیصدزائدرہا ۔مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 93ارب38کروڑ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32031پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ، فوڈزاورفرٹیلائزر سیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرمیں خریداری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی32100کی حدبحال ہوگئی تاہم مندی کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، شرح سود میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار ہیں اور سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے ۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس343.13پوائنٹس کمی سے32103.27پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس147.95پوائنٹس کمی سے15283.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس588.94پوائنٹس کمی سے50417.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس338.15پوائنٹس کمی سے23409.47پوائنٹس پربندہوا ۔ جمعہ کو مجموعی طورپر310کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔جمعہ کومجموعی طور پر8کروڑ65لاکھ67ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ30لاکھ51ہزار100شیئرززائدتھا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93ارب38کروڑ3لاکھ15ہزار907روپے کی کمی سے64کھرب64ارب56کروڑ41لاکھ2ہزار631روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے گیٹرون انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت9.39روپے اضافے سے314.89روپے اورسازگارانجینئرنگ کے حصص کی قیمت8.07روپے اضافے سے188.93روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت306.74روپے کمی سے5828.25روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت100.59روپے کمی سے2399.40روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ38لاکھ48ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے اضافے سے8.23روپے اورورلڈکال ٹیلی کام سرگرمیاں72لاکھ46ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت.1پیسے کمی سے.59روپے ہوگئی۔
#/S
#H