پاکستان اسٹاک ایکس چینج : منگل کوکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعدتیزی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج : منگل کوکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعدتیزی
47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہ کاروباری حجم گذشتہ روزپیرکی نسبت100.49فیصدزائدرہا
مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس13.67پوائنٹس اضافے سے32972.02پوائنٹس پر بندہوا

کراچی ( صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو گزشتہ روز پیر کو ہونے والی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور منگل کوکاروبار حصص اتارچڑھائو کے بعدمحدودپیمانے پرتیزی کی جانب گامزن رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس32900کی نفسیاتی حدمستحکم رہا،47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہ کاروباری حجم گذشتہ روزپیرکی نسبت100.49فیصدزائدرہا۔ مارکیٹ مثبت زون میں بند ہونے کے باوجود مجموعی سرمائے میں  8ارب87کروڑ روپے سے زائدکا خسارہ ہوا۔وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹریڈرز کے تحفظات ،ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری،فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32604پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم بعدازاں حکومتہ مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ،کیمیکل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس کی33000کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس13.67پوائنٹس اضافے سے32972.02پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس17.80پوائنٹس اضافے سے15591.80پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس145.65پوائنٹس کمی سے 51738.19 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32.14پوائنٹس کمی سے24199.65پوائنٹس پربندہوا ۔ منگل کو مجموعی طورپر 316 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔منگل کومجموعی طور پر13کروڑ87لاکھ26ہزار280شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت 6 کروڑ 95 لاکھ34ہزار430شیئرززائدہیں۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 8ارب87کروڑ37لاکھ56ہزار685روپے کی کمی سے 66 کھرب81 ارب 24کروڑ2لاکھ82ہزار920روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے آرکروماپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے480.00روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص کی قیمت14.85روپے اضافے سے 469.85 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت49.50روپے کمی سے 2000.00 روپے اورخیبرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت22.80روپے کمی سے433.20روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2 کروڑ3لاکھ3ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے کمی سے3.71روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 1 کروڑ 40 لاکھ25ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت55پیسے اضافے سے21.07روپے ہوگئی۔