انٹر بینک میں ڈالر مزید1 روپے 4 پیسے مہنگا،قیمت 160سے متجاوز

انٹر بینک میں ڈالر مزید1 روپے 4 پیسے مہنگا،قیمت 160سے متجاوز
کراچی ( صباح نیوز)ملکی کر نسی مارکیٹوںمیںڈالرکے مقابلے میں منگل کوپاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری رہا ،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید23پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 23پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.90روپے سے بڑھ کر160.13روپے اورقیمت فروخت 160.00روپے سے بڑھ کر160.23روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میںاستحکام،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.50روپے سے بڑھ کر160.00روپے اور قیمت فروخت160.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں25پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر179.75روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر181.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.80روپے سے گھٹ کر199.50 روپے اورقیمت فروخت201.90روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہوگئی ۔چینی یوآن کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں20 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.00روپے سے بڑھ کر     23.30روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر42.60 روپے اورقیمت فروخت42.90روپے سے بڑھ کر43.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے بڑھ کر 43.60 روپے اورقیمت فروخت میں43.90روپے سے بڑھ کر44.00روپے ہوگئی۔