کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران ،اسلام آباد کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے 

کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران ،اسلام آباد کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے
یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی کی طرف سے امتحانات   کا بائیکاٹ، 40ہزار طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا
فیکلٹی کی ترقیاں گذشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیں جو سراسر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اساتذہ
جاب کنفرمیشن لیٹرزدیے جائیں اوریونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے،اکیڈمک سٹاف
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری    کا  نوٹس  ، اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا

سلام آباد (صباح نیوز)وزارت سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا  ،یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسزمیں فیکلٹی کی طرف سے امتحانات کے بائیکاٹ  باعث 40ہزار طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ۔ احتجاجی اساتذہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اسلام آبا مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ۔فیکلٹی ممبران   نے کہا  کہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے،ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں اور جزوقتی سیٹ اپ   فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔اساتذہ   نے کہا  کہ فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیں جو سراسر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔اکیڈمک اسٹاف کی طرف سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ انہیں  جاب کنفرمیشن لیٹرزدیے جائیں اوریونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری  نے نوٹس لیتے ہوئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا ہے۔