ایل جی کے نئے فرنچ ڈور ریفریجریٹرز کھانوں کو رکھیں زیادہ دیر تک تازہ، ڈور کولنگ اور لائنر کولنگ کا بھی حامل

(کراچی (پریس ریلیز

ایل جی الیکٹرانکس نے اپنے جدید ترین پتلے فرینچ ڈور ریفریجریٹرز پیش کردیئے ہیں۔ اپنے خوبصورت ڈیزائن اور کارآمد فیچرز کے ساتھ ایل جی کی نئی لائن اپ مختلف سائز کے ساتھ اعلیٰ معیار کے ریفریجریٹرزکی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایل جی کی جانب سے پہلے فرینچ ڈور ریفریجریٹرز جدید ترین لینیئر کولنگ اور ڈور کولنگ ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہیں۔ اس کے پتلے ریفریجریٹرز ماڈلز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں موجود کھانے پینے کی اشیاء دیر تک تازہ رہیں۔ ایل جی کے جدید انورٹر لینیئر کمپریسر توانائی کی بچت میں معاون ہے اور اسکی 10 سالہ وارنٹی کی ضمانت ہے۔ ایل جی کے نئے ریفریجریٹرز کی تیاری میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ مختلف اقسام صارفین کی ضروریات بیک وقت پوری کی جائیں۔ ان میں سوفٹ ایل ای ڈی پینل لائٹ اور اسکوائر پاکٹ ہینڈل سے یہ نئی ایپلائنسز حیران کن منظر پیش کرتی ہیں۔ نرم لیکن چمکدار روشنی کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹنگ آنکھوں کے تحفظ میں معاون ہے اور ریفریجریٹر میں موجود اشیاء کو مکمل روشن رکھتی ہے۔

ایل جی کے ریفریجریٹرز نمی کی روک تھام، کھانے کی اشیاء کا اصلی رنگ اور خستہ پن برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔ ان میں انورٹر لینیئر کمپریسر سے چلنے والی لینیئر کولنگ درجہ حرارت کو ± 0.5 ڈگری سیلسیز رکھتی ہے۔ اسی طرح ڈور کولنگ پورے ریفریجریٹر میں یکساں درجہ حرارت کو برقرار رکھتی ہے اور روایتی کولنگ سسٹم کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ تیز چلتی ہے۔ اس میں ہوا نکلنے کی جگہ فریج میں اوپر نصب ہونے کے ساتھ ڈور کولنگ براہ راست ڈور ایریا میں ہوا پہنچاتا ہے۔ اس فیچر میں اسٹوریج کمپارٹمنٹ اور دروازے کی اندرونی سطح کے درمیان درجہ حرارت کا خلاء بہتر انداز سے کم ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ ایل جی کے سلم فرینچ ڈور ریفریجریٹرز 32 فیصد کم توانائی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ بہتر کارکردگی کے حامل ایل جی کے انورٹر لینیئر کمپریسر ہیں۔ اپنی 10 سالہ وارنٹی کے ساتھ یہ کمپریسر نہ صرف توانائی کی بچت میں انتہائی معاون ہیں بلکہ ایل جی کے روایتی ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ خاموش ہیں۔ اسکی اعلیٰ معیار کی کارکردگی کی بڑی وجہ لینئر پسٹن سے چلنے والا کمپریسر ہے جبکہ دیگر ریفریجریٹرز عام طور پر کم مہارت کے حامل ہوتے ہیں۔

مختلف ماڈلز بشمول انسٹاویو اور ڈور ان ڈور کے ساتھ ایل جی کے سلم اور جامع فریجز صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ بے مثال سہولت اور کارکردگی کے ساتھ ایل جی نے بوقت ضرورت برف کے لئے جامع اسپیس پلس آئس سسٹم شامل کیا ہے ۔ اس میں موجود فولڈنگ شیلف لمبی اور زیادہ مقدار میں اشیاء رکھنے کے لئے اضافی جگہ پیدا کرتا ہے۔ دریں اثناء ایل جی کی اسمارٹ تھنک ایپلی کیشن کی بدولت صارفین اپنے ریفریجریٹر پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں، اسکے اسٹیٹس مانیٹر کرسکتے ہیں اور کسی بھی مسئلہ کی تیزی سے شناخت کرسکتے ہیں۔

ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی کے پریذیڈنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، “ہمارے نئے سلم فرینچ ڈور ریفریجریٹرز اس طرح تیار کئے جاتے ہیں جن سے صارفین کی ضروریات پوری ہیں اور ہمیں یہ ریفریجریٹرز نمائش کے لئے پیش کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ بہترین اسٹائل اور افادیت کے ساتھ ہمارے پتلے ماڈلز جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ زیادہ دیر تک کھانے پینے کی اشیاء کو تازہ رکھتے ہیں۔ ایل جی اپنے کسٹمر فرسٹ فلسفہ پر حقیقی انداز سے عمل پیرا ہے اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لئے جدید خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔”