ٹیلی کام اتھارٹی اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لئے

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ٹیلی کام اتھارٹی اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لئے جن سے انٹرنیشنل فون کالز کی پاکستان میں غیر قانونی منتقلی کی جارہی تھی۔ ٹیلی کام اتھارٹی نے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرکے F-8/4 اور G-11 مرکز میں واقع غیر قانونی گیٹ وے کا سراغ لگایا جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سجاد لطیف اعوان کی سربراہی میں دونوں اداروں کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی ہے۔ F-8/4 اور G-11 مرکز میں گیٹ وے میں استعمال ہونے والی مشینری ٗ کمپیوٹرز اور سم برآمد کرلی ہیں جبکہ دو ملزمان بھی گرفتار کرلئے ہیں۔ ٹیلی کام حکام ان نیٹ ورک سے حاصل ہونے والے کمپیوٹرز سے ڈیٹا حاصل کرکے تحقیقپات کریں گے کہ کب سے غیر قانونی فون کالز منتقل ہورہی تھی اور اس نیٹ ورک کے علاوہ ملک بھر میں اور کتنے لوگ کام کررہے ہیں۔ مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔