پی ٹی اے نے 88 لاکھ غیر قانونی موبائل فون سمیں بند کردیں

سب سے زیادہ غیر قانونی سمیں موبی لنک نے (39 لاکھ 14 ہزار 36) جاری کیں
اسلام آباد ۔ پی ٹی اے نے 88 لاکھ غیر قانونی موبائل فون سمیں بند کردیں‘ سب سے زیادہ غیر قانونی سمیں موبی لنک نے (39 لاکھ 14 ہزار 36) جاری کی تھیں‘ ٹیلی نار دوسرے جبکہ وارد ٹیلی کام تیسرے نمبر پر رہی۔ پی ٹی اے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون سم رجسٹرڈ کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2012ء گزرنے کے بعد پی ٹی اے نے اب تک 87 لاکھ 96 ہزار 547 غیرقانونی موبائل فون سمیں بند کردی ہیں جن میں سب سے زیادہ موبی لنک کی 39 لاکھ 54 ہزار 316‘ یو فون کی 7 لاکھ 72 ہزار 362‘ ٹیلی نار 25 لاکھ 10 ہزار620‘ وارد ٹیلی کام 9 لاکھ 83 ہزار 156 اور سی ایم پاک کی 6 لاکھ 16 ہزار 93 غیرقانونی موبائل فون سمیں بند کی گئیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ تقریباً 88 لاکھ غیرقانونی موبائل فون سمیں قومی شناختی کارڈ کے بغیر کئی سال کے دوران جاری کی گئیں جبکہ ان میں زیادہ غیر رجسٹرڈ سمیں جرائم پیشہ افراد کے زیر استعمال تھیں جبکہ موبائل فون کمپنیوں نے پی ٹی اے کے قواعد و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے 88 لاکھ غیرقانونی موبائل فون سمیں جاری کیں جوکہ مبینہ طور پر سالہا سال تک غیرقانونی سرگرمیوں‘ جرائم‘ اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں استعمال ہوتی رہیں مگر پی ٹی اے نے مذکورہ موبائل فون کمپنیوں کخلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی انہیں جرمانہ کیا۔