لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ارکان کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور(خصو صی رپورٹ )لاہورہائیکورٹ نے قواعد وضوابط کے خلاف تقرری کیس میں چیئرمین پی ٹی اے کو ممبران کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے روک دیا۔پیر کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ فاروق اعوان کی بطور چیئرمین پی ٹی اے تقرری قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ تقرری میرٹ پر نہیں بلکہ سیاسی بنیاد پر کی گئی۔اس کے علاوہ فاروق اعوان کسی بھی ممبر سے مشاورت سے نہیں کرتے جو غیر آئینی اقدام ہے۔ عدالت نے فاروق اعوان کو ممبران کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی۔LHR HIGH COURT