’’ کمپیوٹر سکیورٹی ڈے ‘‘ 30نومبرکو منایا جائے گا

اسلا م آ با د(خصو صی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹرز کی حفاظت کا عالمی دن ’’ کمپیوٹر سکیورٹی ڈے ‘‘ 30نومبرکو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد کمپیوٹر صارفین کو اپنے کمپیوٹرز میں موجود قیمتی ڈیٹا،پروگرامز اور ہارڈویئرکو وائرس اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے کمپیوٹر سکیورٹی ڈے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھر کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کمپیوٹر صارفین کو کمپیوٹر سافٹ ویئر ،کمپیوٹر ز سکیورٹی اور اس سے متعلقہ مفیدمعلومات فراہم کریں گے۔کمپیوٹر سکیورٹی ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال30نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز1988ء سے ہواتھا جس کا مقصد کمپیوٹرز سے متعلقہ سکیورٹی خدشات سے صارفین کو آگاہ کرنا ہے۔

Leave a Reply