پی ٹی سی ایل نے پاکستان کا پہلا-3جی اینڈرائیڈ سمارٹ فون آویو- آئی کون -پرو متعارف کرا دیا

اسلام آباد( خصو صی رپورٹ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے پاکستان کا پہلا -3جی اینڈرائیڈ سمارٹ فون آویو- آئی کون پرو متعارف کرا دیا ہے۔ جو کہ ایوڈو اور جی ایس ایم / سی ڈی ایم اے نیٹ ورکس دونوں کیلئے یکساں کارآمد ہے ۔
سمارٹ فون آویو -آئی کون پرو کے صارفین بیک وقت بات کرنے اور3.1ایم بی پی ایس کی رفتار سے رابطہ کرنے کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں تمام جی ایس ایم کے کسٹمرز بغیر کسی رکاوٹ کے تمام نیٹ ورکس پر اس شاندارپراڈکٹ کو بخوبی زیر استعمال لا سکیں گے ۔ اس میں 2.2فرائیو اینڈ رائیڈ اور 600ایم ایچ زیڈ کی پاور کا پروسیسر ہے۔ اور یہ پاکستان کی ہینڈ سیٹ کی مارکیٹ میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے سر فہرست پراڈکٹ ہے ۔ یہ 3 جی ٹینکنالوجی پر مبنی ایوو سروسزکی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہینڈ سیٹ جی ایس ایم /سی ڈی ایم اے صلاحیت سے مزین ہے اور کسی بھی جی ایس ایم نیٹ ورک پرہر لحاظ سے کارآمد ہے ساتھ ہی ساتھ یہ تمام صارفین کیلئے نہایت مضبوط رابطے کا باعث بھی ہے ۔
پی ٹی سی ایل کی اس جدید ترین پراڈکٹ میں ملٹی گیسچرزٹچ سکرین ، 5ایم پی آٹو فوکس کیرہ اور 0.3 ایم پی ایکس سیکنڈری کیمرہ ، سمارٹ فون آویوا آئی کون پرو سپورٹس وائس اور ایس ایم ایس ، ہائبرائیڈ ایوڈو / یو ایم ٹی ایس ، 256 ایم بی رَیم ، 512( ا یم بی) فلیش روم اور مائیکرو ایس ڈی سپورٹس 32 جی بی تک موجود ہے جس کے ساتھ 4جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی شامل ہے ۔ اس سے چار گھنٹے کی بات چیت کا وقت ، جی ایس ایم سمز اور سی ڈی ایم اے سمز دونوں کیلئے قابل ا ستعمال ہو گا۔ وائے فائے بلیو ٹوتھ ای ڈی آر 2.1 اے جی پی ایس سنسر بھی میسر ہے ، صارفین 150سے زائد شہروں میںآزادانہ رابطہ کرنے ، بات کرنے ، ٹویٹر اور مزید دیگر سہولتوں سے بیک وقت اس کے ذریعے مستفید ہوسکیں گے ۔معزز صارفین دوران سفر سرفنگ کے علاوہ ایک ہی وقت میں بات کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔یہ سمارٹ فون اپنی نوعیت کا متعارف کرایا جانے والا ملکی ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں پہلا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ( کمرشل ) نوید سعید نے کہا کہ پاکستان میں 3 جی ٹیکنا لوجی میں سبقت لے جانے کے ساتھ پی ٹی سی ایل نے سمارٹ فون آویو- آئی کون پرو کی بے مثال پیشکش کر کے ٹیلی مواصلاتی سیکٹر میں ایک اور نادر اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی مزید سروسز و مصنوعات سے آگے کی جانب گامزن ٹیلی کام کمپنی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل اپنے معزز صارفین کو اعلیٰ معیار کی ٹیلی کام سہولتیں مہیا کرنے میں پیش پیش ہے ۔اور یہ سروسز و مصنوعات ان کی ضروریات اور مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔
عمر خالد ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ( وائرلیس بزنس ) نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل کی 3 -جی اینڈرائیڈ سمارٹ فون آویو -آئی کون پرو سے صارفین -3 جی ریو-اے سپیڈ پر وائرلیس انٹرنیٹ کے ساتھ اپنے موبائل ہینڈ سیٹس پررابطے میں با آسانی آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے ڈاؤن لوڈ کی سہولت اور دو و نزدیک سرعت رفتار رابطے کے امکانات یقیناً بڑھیں گے