PTCL board of directors meeting ( Urdu )

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنی سولویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی۔ جس میں چیئرمین بورڈ پی ٹی سی ایل سعید احمد خان نے صدارت کی۔ کثیر تعداد میں پی ٹی سی ایل شیئر ہولڈر ز نے اس مینٹگ میں شرکت کی۔
سالانہ جنرل میٹنگ میں پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اور پچھلی سالانہ جنرل میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ساتھ ہی ساتھ دوبارہ آڈیٹرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے ماسکیٹیا کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ(میکس کام) کو رضاکارانہ طور پر ذمہ داری سے ختم کر دیا گیا جو کہ اس کا ذیلی ادارہ تھا۔ علاوہ ازیں عبوری کیش ڈیویڈینڈ175فی صد(1.75روپے فی شیئر)قبل ازیں اعلان کردہ کی منظوری بھی دی گئی جو کہ30جون 2011تک کے عرصے میں شیئر ہولڈرزکو ادا کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ نے شیئر ہولڈرز کو یقین دلایا کہ تمام وسائل اور کاوشیں اورپی ٹی سی ایل کے تمام ذرائع و افرادی قوت کو مکمل طور پر برؤے کار لا کر مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق اور کارپوریٹ مقاصد کے حصول کے لئے پوری طرح زیر استعمال لایا جائے گا۔
پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین سعید احمد خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امسال ملک میں کئی اقتصادی چیلنجز کے باوجود پی ٹی سی ایل میں کارپوریٹ سروسز سمیت براڈ بینڈ میں 61فیصد اضافہ صارفین کی تعداد اور 77فیصد اضافہ ریونیو کی مد میں دیکھنے میں آیا ہے۔
اس موقع پر صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل ولید ارشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل بلا شبہ ایک پبلک کمپنی میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شیئر ہولڈرزہماری صارف دوست اور رابطے و اطلاعات کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کی بدولت ہماری انتھک کاوشوں کی وجہ سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی اور جدید ترین سروسز فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ جو کہ پاکستان کی ضروریات و تقاضوں کو بدرجہء اتم پورا کر رہی ہے۔ بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل نے وی ڈی ایس ایل2بونڈنگ ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔ جس کا برانڈ’’الٹرانیٹ‘‘ ہے۔اور اس کی بدولت موجودہ کاپر لیڈ پر50ایم بی پی ایس بینڈ وڈتھ کی صلاحیت کا حامل ہے۔ بتایا گیا کہ پاکستان براڈ بینڈ سروس کی فراہمی میں سرفہرست ہے۔ جس کے ڈی ایس ایل صارفین میں اضافہ 50فیصد اور مارکیٹ شیئر95فیصد دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل نے ’’بزنس ان اے باکس‘‘ ایک چھوٹی گیٹ وے ڈیوائس جو کہ براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن شیئرنگ مہیا کرتی ہے، فائر وال سیکورٹی، وی پی این کینیکٹیویٹی، پی ٹی سی ایل ایووجس کو کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا، فکسڈ لائن کے استعمال کرنے والوں کے لیے ویڈیو کون اور 3جی ایوو ٹیبلٹ اینڈرائیڈکی طاقت کے ساتھ شاندار سروسز فراہم کی ہیں۔اس موقع پر شیئر ہولڈرز کیلئے باہمی گفت و شنید اور تبادلہ خیال کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ اور انتظامی عہدیداروں نے سوالات کے جوابات دیئے۔