Telecom retired employ pension still in hang ! Urdu

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ٹیلی کام کمپنیوں کے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں اضافہ ایک سا ل گزر ہنے کے بعد بھی نہیں ہو سک
ہے۔ اداروں کے درمیان قانونی موشگافیوں اور قواعد وضوابط کی تشریح پر سرد جنگ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کا م نے وزارت قانون اور پاکستان ٹیلی کام ایمپلائیزٹرسٹ کے موقف کو مسترد کر دیا ہے اور سفارش کی ہے ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں فوری اضافہ کر دیا جائے ۔اس سفارش پر ایک ہفتہ میں عمل درآمد کر کے رپورٹ مانگی گی تھی جس پر عمل نہیں ہوا ہے ۔
حکومت نے 2010 ء میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا تھا جس پر تمام سرکاری اداروں نے عمل درآمدکیا تھا۔ٹیلی کام اداروں کے 40 ہزار سے زیادہ ریٹائرڈ ملازمین کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر پنشن میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔پاکستان ٹیلی کام ایمپلائز ٹرسٹ سے صوابدیدی اختیار کو جواز بنا کر 1996 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے جس کو تمام ملازمین نے مسترد کر دیا اور پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کی عدا لتوں میں چیلنج کر رکھا ہے ۔قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی بھی گزشتہ ایک سال سے اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے ۔اس پر وزارت قانون اور پاکستان ٹیلی کام ایمپلائز ٹرسٹ سے بار بار موقف طلب کیا۔ گزشتہ ہفتہ وزات قانون نے تحریری موقف ارسال کیا کہ معاملہ عدالتوں میں ہے جس پر چیرمین کمیٹی بر جیس طاہرنے کہا کہ عدالتوں نے پنشن میں اضافہ پر کوئی حکم امتناعی جاری رکررکھا ہے جس پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیاہے جس پر کمیٹی نے قرار دیا کہ اب لیت و لعل سے کام نہیں چلے کا۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کے بھی مسائل ہیں ان کا احساس کیاجائے انھوں نے ایم ڈی ٹرسٹ سے کہا کہ فوری طور پر پنشن میں اضافہ کیا جائے اور اس کی رپورٹ ایک ہفتہ میں کمیٹی کو دی جائے ،ایک ہفتہ گزر چکا ہے ٹرسٹ کی طرف سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ٹرسٹ کے عہدیداروں نے اس حوالہ سے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ آرٹیکل 46.2.B کے تحت صوبدیدی اختیار حاصل ہے کہ وہ پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کر سکے۔ اس حوالہ سے حکومتی اعلانات پر عمل درآمدضروری نہیں ہے۔ اس وقت 40 ہزار ملازمین پنشن لے رہے ہیں ان میں اگلے چند سال میں مزید 13 ہزار ملازمین کا اضافہ ہو گا ۔ٹیلی کام کمپنی ان ملازمین کو نئی شرح سے پنشن ادا نہیں کرسکتی ہے ۔
جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کا موقف ہے کہ آرٹیکل 46 کے تحت پنشن میں اضافہ یا کمی کا اختیار ٹرسٹ کو حاصل نہیں ہے ۔ارکان پارلیمنٹ نے جنگ کو بتایا ہے کہ نجکاری کے وقت پی ٹی سی ایل نے ملازمین کی پنشن کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں مانگی تھی۔ لہذا قواعد وضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 14 برسوں سے حکومتی اعلانات کی روشنی میں پنشن میں اضافہ ہو تا رہا ہے۔ موجودہ ٹرسٹ نے 2009 تک پنشن میں اضافہ کیا ہے ل۔ہذا موجودہ انتظامیہ بلا جواز رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔