مقبوضہ کشمیر: اکھنور میں دھماکہ، تین سیکورٹی اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر: اکھنور میں دھماکہ، تین سیکورٹی اہلکار زخمی
جموں،17نومبر(ساؤتھ ایشین وائر):
جموں و کشمیر کے اکھنور علاقے میں زبردست دھماکہ ہوا، جس میں تین فوجی جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر علاقے میں آرمی ٹرک کے پاس زور دار دھماکہ ہوا۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز تک سنائی دی۔اس دھماکے میں تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
موقع واردات پر اعلیٰ پولیس افسران پہنچ گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔