پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کاسلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کاسلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی

کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو اتار چڑھائو کاسلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 67.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40595پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں کورونا وائرس متاثرین کے کیسز بڑھنے اور لاک ڈاون خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس40133 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا بعد میںمعمولی ریکوری بھی آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 153.34پوائنٹس کی کمی سے16903.30پوائنٹس اور157.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28273.86پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ258میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب7ارب71کروڑ10لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے فلپ موریس،وائتھ پاک،نیسلے پاکستان اورشیلڈ کارپوریشن سرفہرست رہے جس میں فلپ موریس58.99روپے کے اضافے سے 1498.99روپے اوروائتھ پاک 33.20روپے کے اضافے سے 1043.53روپے ہوگئی جب کہ،نیسلے پاکستان22.25روپے کی کمی سے6500روپے اورشیلڈ کارپوریشن 19.94روپے کی کمی سے 255.06روپے ہوگئی ۔