ٹیکس درجہ بندی، پاکستان کی 9 درجہ بہتری کیساتھ 128ویں پوزیشن

ٹیکس درجہ بندی، پاکستان کی 9 درجہ بہتری کیساتھ 128ویں پوزیشن

کراچی(ویب ڈیسک )ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان 9 درجہ بہتری کے ساتھ 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔آکسفیم اینڈ ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن  نے    سال 2020 کی اپنی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق عدم مساوات انڈیکس کم کرنے کے عزم میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال 9 درجہ بہتری کے ساتھ پاکستان 128ویں پوزیشن پر آگیا، پاکستان سرکاری اخراجات، خدمات سے متعلق بالترتیب 148اور 158ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر71واں ہے جبکہ لیبر میں 158ممالک میں سے پاکستان 116ویں نمبر پر ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ، SRB ٹیکس وصولی میں FBR سے آگیآکسفیم اینڈ ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے قبل 158میں سے 26 ممالک صحت پر بجٹ کا 15فیصد خرچ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق 103ممالک میں ہر 3 میں سے ایک محنت کش بنیادی حقوق اور تحفظ سے محروم ہے۔ رپورٹ آئندہ ہفتے ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی ۔