کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روا ںکاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور جمعہ کو کاروبار اتار چڑھائو کے بعد مندی پر ختم ہو،مندی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 35ارب36کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری تھا، گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروبار میں تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، صرف دس بجے کے قریب انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 42854.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس مندی زون میں چلا گیا ِ جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،ایک موقع پر انڈیکس222پوائنٹس کی تیزی سے 42869پوائنٹس تک بھی پہنچالیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور مندی بڑھتی ہوئی 42500پوائنٹس سے نیچے بھی چلی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116.68 پوائنٹس کی مندی کے بعد42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس25.54پوائنٹسکم ہو کر18071.14پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 134.16پوائنٹس کی کمی سے30246.21 پوائنٹس  اور کے ایم آئی30انڈیکس412.63پوائنٹس کے خسارے سے67986.88پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت کم رہا   اورکاروبار کے دوران52کروڑ61 لاکھ86 ہزار254 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ گزشتہ روز  جمعرات کو88کروڑ49 لاکھ62 ہزار929 حصص کے سودے ہوئے تھے۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ249میں کمی اور12کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ35ارب36کروڑ83لاکھ76ہزار850 روپے بڑھ کر80کھرب کی سطح  سے نیچے گر کر79 کھرب74  ارب21کروڑ41لاکھ 3ہزار306روپے  رہ گیا۔کاروباری اعتبار سے نمایاں سرگرمیاں  جن کمپنیوں میں رہیں ان میں حیسکول پیٹرول،بائیکو پیٹرولیم،پاک انٹرنیشنل بلک،کے الیکٹرک، پیس پاکستان لمٹیڈ،ٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ،کریس اسٹار انشورنس، فوجی فوڈز لمٹیڈ،بینک آف پنجاب اور پی ٹی سی ایل شامل ہیں ۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے نمایاں تیزی یونی لیور فوڈز اور سفائر ٹیکسٹائلکے شیئرز میں رہی جنکے دام600.00روپے  اور52.08روپے بڑھ کر بالترتیب13500.00روپے اور881.99وپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی نیسلے پاکستان اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں رہی جنکی قیمتیں325.99روپے اور64.99روپے گھٹ کر بالترتیب6650.01روپے اور925.01روپے رہ گئی۔