وزارت آئی ٹی نے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائلائسس مشین تیار کرلی

مریض گھر میں ہی بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائلاسس کر سکیں گے، سید امین الحق

تمام متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعدبڑے پیمانے پر تیارکی جائے گی،وفاقی وزیر آئی ٹی کی گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ڈائلاسسز کے مریضوں کیلئے خوشخبری، وزارت آئی ٹی نے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائلائسس مشین تیار کرلی ،مریض گھر میں ہی بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائلاسس کر سکیں گے،تمام متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعدبڑے پیمانے پر تیارکی جائے گی۔بدھ کو وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ سیڈ اور اینجل انویسٹرز کی مالی معاونت سے تیار کی گئی ڈائلائسس مشین کے بارے میں وزیرآئی ٹی سید امین الحق کوبریفنگ دی گئی جس میں ڈائلاسسز کے مریضوں کیلئے خوشخبری سنائی گئی کہ وزارت آئی ٹی کے تعاون سے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائلائسس مشین تیار کرلی گئی ہے اس ڈائلیسس مشین سے مریض گھر میں ہی بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائلاسس کر سکیں گے، سید امین الحق نے کہاکہ مشین کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد اس کی کمرشل بنیادوں پر تیاری ہوگی،مشین وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ سیڈ  اور اینجل انویسٹرز کی مالی معاونت سے تیار کی گئی، وفاقی وزیر سید امین الحق کو میڈیکل ڈوائسز کمپنی بائی اونکس (Byonyks)کے بانی فرخ عثمان نے بریفنگ دی ۔جس پر وزیرنے انقلابی مشین کی تیاری پر ٹیم بائی اونکس مبارکباد اورکہاکہ اس پرکمپنی تعریف کی مستحق ہے، اس طرح کے انقلابی اقدامات ہی ملک و قوم کو آگے لے جانے کا باعث بنیں گے، اس مشین سے مہنگے طرز علاج سے نجات اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا جلد ہی تمام متعلقہ امور کی تکمیل کے بعد مشین کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی جائے گی،وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی تیکنیکی تربیت کے ساتھ عوام کی خدمت میں کوشاں ہے۔