محرم الحرام سکیورٹی خدشات…. 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈسک )

محرم الحرام سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف شہروں میں آج 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ شہر سرگودھا کی حدود میں 10 محرم الحرام کو صبح 08 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ، زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عاشورہ محرم الحرام پر سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی حکومت کو سرگودھا سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10محرم الحرام کو موبائیل فون سروس معطل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر پی ٹی اے نے سرگودھا میں 10 محرم الحرام کو صبح 8سے رات 10 بجے تک جلوسوں گزرنے اور سٹی سرگودھا کے علاقوں میں موبائیل فون بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ دیگر 35 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام جلوسوں کے اختتام تک سروس بند رکھی جائے گئی ،