وزیراعلی عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی ہےـشہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیںـ محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی ہےـ چند روز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈائون لوڈ کیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گےـایپ استعمال کرنے والے پیدائش، انتقال،شادی اور طلاق کے بارے میں آن لائن رپورٹ درج کراسکیں گےـ شہری 455 لوکل گورنمنٹس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات یا تجاویز بھی دے سکیں گےـانہوںنے کہاکہ بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کے لئے مزید سہولتوں کااضافہ کیا جائے گاکیونکہعوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے اور ہماری حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیںاورمحکموں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.