سائنس اور گورننس کے امتزاج سے ہی ترقی ممکن ہے۔ڈاکٹر عارف علوی

سائنس اور گورننس کے امتزاج سے ہی ترقی ممکن ہے۔ڈاکٹر عارف علوی

ہمیں کسی سے کمتر نہیں سمجھنا چاہئے۔ ہم میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی قوم کو ترقی یافتہ اور عظیم قوم بنا سکتی ہیں

صدر مملک کا کامسٹیک میں مصنوعی ذہانت کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائنس اور گورننس کے امتزاج سے ہی ترقی ممکن ہے۔ ہمیں کسی سے کمتر نہیں سمجھنا چاہئے۔ ہم میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی قوم کو ترقی یافتہ اور عظیم قوم بنا سکتی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں کامسٹیک میں مصنوعی ذہانت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے ٹیکنالوجی سے ہی ترقی ممکن ہے ترقی ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے چین نے ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے غربت کا خاتمہ کیا۔ آئیڈیاز اور خیالات کے حوالے سے ہم پیچھے نہیں ہیں۔ گورننگ اور سائنس کے امتزاج سے ترقی ممکن ہے۔ زراعت پاکستان کی بنیاد ہے اگر اس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تو زراعت میں ہم بہت زیادہ آگے بڑھ سکتے ہیں صدر نے کہا کہ ہمارے ہاں افرادی قوت کمزور ہے۔ ہم نے بڑے بڑے لوگ پیدا گئے ڈاکٹر بنائے مگر یہاں مواقع نہ ہونے کی وجہ سے باہر چلے گئے اب ہم ایسا نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں ملک کا اثاثہ ملک میں ہی رہے اور ملک کی خدمت کرے ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ہمارے بچے دنیا کے ذہین ترین بچوں میں شمار ہوتے ہیں۔ زیادہ تر خواتین تعلیم کے بعد گھر بیٹھ جاتی ہیں وہ گھر بیٹھے بڑے بڑے کام کر سکتی ہیں۔ سافٹ ویئر ایک بہت بڑا موقع پر گھر بیٹھ کر اس میں بڑے کام ہو سکتے ہیں۔ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ اگر آپ خواتین کو ترقی میں شامل نہیں کرتے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار لازمی ہے۔ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کمی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے پوری کرنا ضروری ہے صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ پاکستان میں کورونا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اب کافی حد تک ملک اس سے محفوظ ہے۔ کورونا وبا میں کمی لوگوں کے تعاون سے ہوئی ہے۔ لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا ہے۔ ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومت کی بہترین پالیسیوں اور عوام کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ ہماری قوم ایک ذمہ دار قوم ہے جس نے ایس او پیز پر عمل کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا ہے۔ پاکستان کا احساس پروگرام دنیا کا بہترین پروگرام ہے اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کی مالی معاونت کی گئی۔ اب سب کچھ بہتر سمت پر جا رہا ہے انشاء اللہ پاکستان آگے بڑھے گا۔