بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ او ایل ایکس پر فروخت کے لیے پیش

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ او ایل ایکس پر فروخت کے لیے پیش

او ایل ایکس پر بھارتی جنگی طیارے کی قیمت 10 کروڑ رکھی گئی

یہ طیارہ بھارتی فضائیہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفتا دیا تھا

آگرہ( ویب ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-23 کو او ایل ایکس پر 10 کروڑ کے عوض فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کے جنگی طیارے مگ-23 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفتا دیا گیا تھا جو جامعہ کے مرکزی دروازے پر نصب ہے تاہم اشیا کی خرید و فروخت کی ایپلی کیشن  او ایل لیکس  پر اسی طیارے کو فروخت کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔او ایل ایکس پر بھارتی جنگی طیارے کی قیمت 10 کروڑ رکھی گئی ہے۔ او ایل ایکس پر بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کی فروخت کے اشتہار سے کھلبلی مچ گئی تاہم جامعہ کے پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ طیارے کی فروخت کے ڈیجیٹل اشتہار سے یونیورسٹی کی انتظامیہ یا طلبہ کوئی کا تعلق نہیں۔علی گڑھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان کے بعد حکومت نے طیارے کی فروخت کا اشتہار اپ لوڈ کرنے والے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے