پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

موبائل اراضی یونٹس کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار

ان اقدامات سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی

بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملے گی، ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا

لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے موبائل اراضی یونٹس کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی۔ درخواست گزار کیلئے اب گھر بیٹھے فرد کا اجرا یا انتقال اراضی ممکن ہو سکے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل اراضی سنٹرز سے خصوصی طور پر بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا۔